سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی اس پی اے نے بتایا ہے : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے بارے میں پیغام بھیجا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر داخلہ، وزراء کونسل کے رکن اور شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز نے یہ پیغام صدر ایران کو اپنی استقبالیہ تقریب میں دیا ہے ۔
شہزادہ منصور نے ایران کے صدر کو شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور ایرانی حکومت اور قوم کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی نیک خواہشات کا اعلان کیا ۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام شاہ سلمان کے پیغام کے ایک حصے میں کہا گیا ہے: ہمیں آپ کے لئے اپنی طرف سے مخلصانہ مبارکباد اور کامیابی اور تندرستی کی نیک خواہشات کے اظہار پر خوشی ہو رہی ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ نےعلاقائی و بین الاقوامی سلامتی و امن کو بہتر بنانے کے لئے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات میں مسلسل فروغ کی امید ظاہر کی ہے۔
انہوں نے ایران کے نئے صدر کی صحت اور خوشی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی برادر قوم کے لیے مزید ترقی و خوشحالی کی دعا بھی کی۔
آپ کا تبصرہ